Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عملے  کے ایک رکن کی لاش مل گئی ہے : چیف انجینئرکبیر   

عملے  کے ایک رکن کی لاش مل گئی ہے : چیف انجینئرکبیر   
December 23, 2016

 عدن (ویب ڈیسک)یمن کی سمندری حدود میں بمباری کے دوران  تباہ ہونے والے جہاز کے پاکستانی   چیف انجینئرکبیر  کا کہنا ہے کہ  عملے  کے ایک رکن کی لاش مل گئی ہے جبکہ چھ ارکان کا کچھ پتہ نہیں، سفارتخانہ پاکستان واپس آنے میں مدد کرے۔

تفصیلات کےمطابق یمن کی سمندری حدودمیں ایرانی کارگوشپ پرطیارے سے بمباری کی گئی ، جس میں چیف انجینئرکبیرزندہ بچ گئے جن کا ویڈیو پیغام نائنٹی ٹونیوزنے حاصل کرلیا۔ اپنے ویڈیوپیغام میں کبیرکا کہنا ہے کہ بحری جہاز پرفائٹرجیٹ سے بمباری کی گئی، جس سے جہاز ڈوب گیا، ابھی تک ساتھیوں کا کوئی پتہ نہیں۔ چیف انجینئرکبیرنے یہ بھی بتایا کہ ایک ساتھی کی لاش اس کے ساتھ ہی اسپتال لائی گئی، انہوں نے پاکستان جانے کی خواہش کا اظہارکی اورکہا کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں، سفارت خانہ اس سلسلے میں ان کی مدد کرے۔