Saturday, July 27, 2024

عمر شریف کے انتقال پر کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس

عمر شریف کے انتقال پر کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) عمر شریف کے انتقال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی نے بھی اظہار افسوس کیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر دل افسردہ ہے، بے شک وہ کامیڈی کے بادشاہ تھے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے عمر شریف کو کھونے کا بہت دکھ ہے، وہ اپنی فیلڈ کے لیجنڈ تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ تعزیتی پیغام میں کہا اللہ تعالی عمرشریف کی مغفرت فرمائے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے فنکار عمرشریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا افسوس کی خبر ہے کامیڈی کے بادشاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔  میری ہمدردیاں انکی فیملی کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی عمر شریف کو جنت میں جگہ عطا کرے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے عمرشریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف صاحب ہمارے ساتھ نہیں رہے۔ ہم سب آپ کو یاد رکھیں گے، اللہ ان کو جنت میں جگہ عطا کرے۔

قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ایک اور لیجنڈ کے انتقال سے دل ٹوٹ گیا وہ زندگی سے بھی بڑھ کر تھے۔

نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان اوراوپنر امام الحق نے بھی اظہار افسوس کیا۔