Tuesday, October 4, 2022

عمر شریف کی امریکا روانگی تاخیر کا شکار

عمر شریف کی امریکا روانگی تاخیر کا شکار
September 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کی امریکا روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے، بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے آج سفر نہیں کرسکیں گے، ایئر ایمبولینس انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

عمر شریف کی اہلیہ نے قوم سے اپیل ہے کہ عمر شریف کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔