عمر اکمل کی متحدہ عرب امارات کے ناٹ کلب میں موج مستی کی ویڈیو وائرل

ریاض ( 92 نیوز) قومی ٹیم شکستوں سے دوچار ہے مگر عمر اکمل کی موج مستیاں جاری ہیں ، عمر اکمل نے یو اے ای میں نائٹ کلب میں موج مستی کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ، عوام کی ناراضگی کے بعد عمر اکمل نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔
اس سے پہلے بھی عمر اکمل ڈانس پارٹیوں میں جاتے رہے ہیں ، حیدر آبادمیں نائٹ کلب میں بھی موصوف رقص کرتے پائے گئے تھے ۔
پہلے بھی ویڈیو سامنے آنے پر انہیں پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔