Saturday, September 24, 2022

عمر اکمل معطل ، پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر

عمر اکمل معطل ، پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا ، عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے ۔ عمر اکمل نے آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ کھیلنا تھا مگر معطلی کے بعد ہو  میچ سے باہر وہ گئے  ، عمر اکمل کی معطلی خود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے ۔