Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمر اکمل خاتون باؤلر کے ہاتھوں کلین بولڈ

عمر اکمل خاتون باؤلر کے ہاتھوں کلین بولڈ
August 25, 2015
اوسلو(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل یوں تو اپنے بلے سے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑانے کے ماہر ہیں لیکن ناروے میں ایک میچ کے دوران وہ ایک خاتون باؤلر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق باصلاحیت عمر اکمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین سمجھتے جاتے ہیں، اپنی جارحانہ بیٹنگ سے وہ پاکستان کو کئی میچز میں فتح دلا چکے ہیں ۔ لیکن ناروے میں کچھ ایسا ہوا کہ عمر اکمل خود بھی حیران رہ گئے اور انہیں آؤٹ کرنے والی باؤلر بھی خاتوں نکلیں ۔ اوسلو میں پاکستان میلے کے دوران لڑکیوں کی دو ٹیموں کا میچ ہوا، عمر اکمل کو بھی ایک ٹیم کا حصہ بنایا گیا، پہلے تو انہوں نے کچھ شاٹس کھیلیں لیکن پھر پاکستانی نژاد اسما احمد کو چوکا لگانے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔ عمر اکمل کے آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی خوشی دیدنی تھی۔ عمر اکمل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ناروے میلے میں شرکت کر کے بہت اچھا لگا، ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے انہیں بہت پیار اور عزت دی۔