Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمرہ کی ٹکٹ ایک لاکھ روپے‘ پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے کمر کس لی

عمرہ کی ٹکٹ ایک لاکھ روپے‘ پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز نے کمر کس لی
October 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ماہ صفر اور ربیع الاول میں عمرے کے خواہش مندوں کیلئے پی آئی اے اور نجی ائیر لائنوں نے چھریاں تیز کرنی شروع کر دیں۔ دو ماہ قبل عمرے کی ٹکٹ خریدنے والوں کو پچپن ہزار روپے کا ٹکٹ اسی ہزار روپے میں دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ صفرالمظفر سے سعودی عرب دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مندوں کیلئے ویزہ سروس شروع کر دیتا ہے۔ عمرے کے خواہشمند کئی ماہ قبل ہی عمرے کے ٹکٹ خریدنا شروع کر دیتے ہیں لیکن مقدس فریضہ ادا کرنے والوں کیلئے پی آئی اے اور نجی ائیر لائنوں نے ائیر ٹکٹوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے نے ماہ صفر میں عمرے کے خواہش مندوں کیلئے پچپن ہزار روپے کی ٹکٹ کی قیمت اسی ہزار روپے کر دی۔ دیگر نجی ائیر لائن بھی عمرے کے خواہشمندوں سے پیسے بٹورنے کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول تک عمرے کے ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے سے بڑھ جائے گی۔ رجب،شعبان اور ماہ رمضان میں بھی پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنوں نے عمرے کے ٹکٹ میں من مانے اضافے کر دئیے تھے جس کی وجہ سے کئی لوگ اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے عمرے کی سعادت سے محروم ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔