Saturday, July 27, 2024

عمرہ زائرین کی مشکلات کے باعث پی آئی اے کا آپریشن جزوی طور پر بحال کیا :صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی

عمرہ زائرین کی مشکلات کے باعث پی آئی اے کا آپریشن جزوی طور پر بحال کیا :صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی
February 8, 2016
کراچی(92نیوز)جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کے باعث جزوی طور پر آپریشن کو بحال کردیا ہے ۔ وزیر اعظم کے تائید کردہ نمائندے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق عمرہ زائرین کی مشکلات تھیں یا ملازمین میں بڑھتے اختلافات جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رویہ میں نرمی آہی گئی  اور وزیراعظم کی جگہ دیگر حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کی پیش کش کردی ۔ کراچی میں پی ائی اے ہیڈ افس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ پی ائی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر اعظم اپنی مصروفیت کے باعث اپنے تائید کردہ شخص کو مذاکرات کے لیے نامزد کریں۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو نوٹس جاری کرنا ان میں مزید اشتعال پیدا کرنے کے مترادف ہے عمرہ زائرین کے لیے جزوی آپریشن بحال کیا۔ کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے مسافر پریشان ہوئے ہیں جس پر دلی دکھ ہے ۔  حکومت کو بلیک میل نہیں کر رہے چاہتے ہیں کہ پی  آئی اے کو ائی ایم ایف کے حوالے نہ کیا جائے ۔