Saturday, October 1, 2022

عمرشریف کی بیٹی کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں شامل

عمرشریف کی بیٹی کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں شامل
کراچی (92 نیوز) اداکار عمرشریف کی بیٹی کے غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کے معاملے میں ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کی غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے معاملہ پر ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ ایف آئی اے نے عمر شریف کے صاحبزادے کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری کی سربراہی میں تین ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں چھاپے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث سابق کیسز کے ملزمان کی فہرستیں بھی تیار کر لیں۔کتنے ملزمان ضمانتیں پر رہا ہوئے اور کتنے دوبارہ اس دھندے میں ملوث ہیں تحقیقات شروع کردی گئیں۔