Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمراکمل نے چیئرمین پی سی بی سے تمام ’غلطیوں‘ کی معافی مانگ لی

عمراکمل نے چیئرمین پی سی بی سے تمام ’غلطیوں‘ کی معافی مانگ لی
August 11, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے عمر اکمل کا کڑا وقت ختم ہو گیا۔ چیئرمین پی سی بی شہر یارخان سے ملاقات میں عمر اکمل نے یقین دہانی کرا دی کہ وہ آئندہ ایسی غلطیاں نہیں کریں گے۔ شہر یارخان نے معاملہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی پر چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ میں پارٹی بوائے کے نام سے مشہور عمراکمل کا کڑا وقت ٹلنے کا موقع آن پہنچا۔ چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں عمر اکمل نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ انہیں ٹیم میں انتخاب کے لیے کلیئر قرار دیا جائے۔ عمراکمل لاہور میں ٹریفک وارڈن سے لڑائی، حیدر آباد میں ڈانس پارٹی، فیصل آباد تھیٹر میں لڑائی کے علاوہ دیگر تنازعات کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ عمر اکمل کی جانب سے یقین دہانی کے بعد شہر یار خان نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بتا دیا کہ آئندہ ٹیم کے انتخاب کے موقع پر عمر اکمل کو بھی دوسرے لڑکوں کی طرح اہل سمجھا جائے۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ہیڈ کوچ وقار یونس، ٹیم منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ کی روشنی میں ٹیم میں انتخاب کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کو بھی اپنی واپسی کے لیے اسی عمل سے گزرنا ہوگا۔