Wednesday, December 7, 2022

عمران نیازی کیلئے ملک میں جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے ، ایاز صادق

عمران نیازی کیلئے ملک میں جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے ، ایاز صادق
 کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا عمران نیازی کیلئے ملک میں جگہ تنگ ہوتی جارہی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب ان پر آرٹیکل چھ لگے گا۔ کراچی میں متحدہ اپوزیشن نے پریس کانفرنس کی۔ ن لیگ کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ سو دن میں نتائج دینے کی باتیں کرنے والوں کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن وہ عوام کو ڈیلیور نہیں کر سکے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کو برا بھلا کہا گیا ، کیا اس سے معیشت ٹھیک ہوگئی؟ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ گھوٹکی کے عوام نے حکومت کی کارکردگی کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود جمہوریت بچانے کے لئے پارلیمنٹ کا حصہ بنے۔