Sunday, September 25, 2022

عمران نیازی ڈیڑھ سال سے معیشت کو دماغ کی بجائے زبان سے چلا رہے ہیں ، شہباز شریف

عمران نیازی ڈیڑھ سال سے معیشت کو دماغ کی بجائے زبان سے چلا رہے ہیں ، شہباز شریف

 لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا عمران نیازی ڈیڑھ سال سے معیشت کو دماغ کی بجائے زبان سے چلا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔ سابق حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔ شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم۔ یہ ہے فلاحی ریاست ؟

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بنیادوں میں  ’’ عمران خان ‘‘ بم فٹ کر دیا گیا ہے ۔  پاکستان بچانا ہے تو معیشت بچانا ہو گی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا عمران حکومت نے پاکستان کی معیشت کے خلاف کھلی جنگ شروع کررکھی ہے، چینی و گندم میں سیکڑوں ارب کے ڈاکے کے بعد 10 ارب کا پیکیج قوم سے سنگین مذاق ہے۔ معیشت کی تباہی کا ملک کی سالمیت پر سنگین اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔