Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق کے قتل کیلئے 25 ہزار پونڈ برطانیہ میں مقیم شخصیت نے دیے

عمران فاروق کے قتل کیلئے 25 ہزار پونڈ برطانیہ میں مقیم شخصیت نے دیے
January 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے لئے پچیس ہزار پونڈ برطانیہ سے اہم شخصیت کے ذریعے ملزم خالد شمیم تک پہنچائے گئے۔ کرائے کے دو قاتلوں کے ویزے اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور دیگر اخرجات کی ادائیگی بھی اسی رقم سے کی گئی۔ ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ کی تفتیشی ٹیم نے پونڈ ملزموں تک پہنچانے والی اہم شخصیت کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بیرون ملک سے فنڈنگ کا پتا چلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قتل کی سازش کامیاب بنانے کےلئے برطانیہ سے 25ہزار پونڈ اہم شخصیت کے ذریعے کراچی بھجوائے گئے اور یہ رقم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد انور نے بھجوائی تھی جسے ملزم خالد شمیم کے حوالے کیا گیا۔ لندن سے بھجوائے گئے پونڈ ملزم محسن علی سید اور کاشف خان کامران کے ویزوں‘ ہوائی جہاز کے ٹکٹس کے علاوہ دیگر امور پر خرچ ہوئے۔ محسن علی سید کے لئے ملزم معظم علی سے ادھار لئے 17لاکھ روپے کی واپسی بھی اسی رقم سے کی گئی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے اہم شخصیت کا نام ابھی سامنے لانے سے گریز کیا گیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کا جلد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد ملزموں کے علاوہ مزید 10شخصیات کے بھی ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں جنہوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ کاونٹر ٹیررازم ونگ کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے کیس سے جڑے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد کراچی میں چھاپے ماریں گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔