Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق کو قتل کرنے کی 2007اور2010میں دو مرتبہ منصوبہ بندی کی گئی،معظم علی خان کا سنسنی خیبزانکشاف

عمران فاروق کو قتل کرنے کی 2007اور2010میں دو مرتبہ منصوبہ بندی کی گئی،معظم علی خان کا سنسنی خیبزانکشاف
May 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران فاروق قتل کیس کے معاون معظم علی خان نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ،اس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ  الطاف حسین سے دو دفعہ ملاقات کرچکا ہے،عمران فاروق کے لیےماموں کا کوڈ استعمال کیا جاتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے رینجرز کے آپریشن کے دوران عمران فاروق قتل کیس کے معاون ملزم معظم علی خان نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیزانکشاف کیا ہےکہ عمران فاروق کو قتل کرنےکی منصوبہ بندی دو مرتبہ کی گئی  پہلی بار 2007 میں اور دوسری بار 2010 میں۔ معظم علی نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کے قتل کے لیئے کوڈ ورڈ ' ماموں' استعمال کیا جا تا تھا۔ معظم علی خان نے بتایا کہ وہ کاشف،محسن اور خالد شمیم کے علاوہ عابد نورا بھی عمران فاروق قتل کی پیشگی اطلاع تھی۔ عابد نورا لانڈھی کا رہائشی اورعمران فاروق  کا قریبی دوست ہے۔ عمران فاروق قتل کے مرکزی کردار محسن اور کاشف واردات کے ایک گھنٹے بعد ہی لندن سے فرار ہوگئے تھے ،اس نے انکشاف کیا کہ  عمران فاروق کے قتل کے بعد اس کا بلیک بیری فون خالد شمیم نے لے لیا تھا۔ معظم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین سے دو بار ملاقات کر چکا ہے2001 میں اس نے الطاف حسین کے ولیمے میں شرکت کی، جہاں اس کو الطاف حسین نے سو روپے کے نوٹ پر آٹوگراف دیا ،دوسری ملاقات 2007 میں ہوئی جس میں اس نے الطاف  حسین کو چائنا کٹنگ سے متعلق بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا تھا۔ لندن میں قیام کے دوران اس نےمحمد انور، اشفاق چیف ، طارق جاوید ، ذوالفقار حیدر ، افتخار حسین اور جاوید کاظمی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ 2014میں برطانوی نشریاتی ادارے کے رابطہ کرنے پر اس نے اپنا موبائل فون بند کر دیا تھا ۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق معظم علی خان نے کئی بار حقائق چھپانے کی کوشش کی مگر جب شواہد پیش کیے جانے پر زبان کھول دیتا تھا ۔ معظم نے اپنے ای میل اکاؤنٹس اور بینک سے متعلق بھی کئی بار جے آئی ٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔