Saturday, July 27, 2024

عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان چوتھی بار بھی اعتراضات کی نذر

عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان چوتھی بار بھی اعتراضات کی نذر
February 8, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا  عبوری چالان چوتھی بار بھی اعتراضات کی نذر ہوگیا تفتیشی افسر کی جانب سے مرتب کئے گئے چالان میں ملزموں کا عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعترافی بیان  ٹریول ہسٹری نادرا اور پاسپورٹ آفس سے فیملی ٹری جبکہ وارادت میں استعمال ہونے والے آلہ قتل چھری اور  اینٹ کا   تذکرہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کاونٹر ٹیررزم ونگ کی جانب سے عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جسے عدالت کے نائب کورٹ کی جانب سے اعتراض کے ساتھ واپس کردیا گیا  اور ہدیات کی گئی کہ اعترضات دور کرکے 10فرور ی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے اس سے قبل تین مرتبہ عبوری چالان مختلف اعتراضات اور وجوہات کی بنیاد پر واپس کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب 92نیوز نے ایف آئی اے تفتیشی ٹیم کی جانب  سے مرتب کئے گئے عبوری چالان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں چالان میں ملزم  محسن علی کو عمران فاروق کا قاتل ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملزم خالد شمیم اور معظم علی کا کردار بطور سہولت کار ظاہر کیا گیا ہے چالان میں تینوں ملزموں  کا اعترافی بیان بھی شامل ہے  جس میں  ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا اعتراف شامل ہے  ایف آئی اے نے چالان میں ملزموں کی ٹریول ہسٹری کو بھی شامل کیا ہے اور دونوں  ملزموں کو برطانیہ بھجوانےوالے چار ٹریول ایجنٹس کو بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والی بھاری رقم جن بنکوں سے ملزموں کے اکاونٹس تک پہنچائی گئی اس ریکارڈ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چالان عدالت میں جمع ہونے کے فوری بعد  مقدمے میں نامزد اور عد م گرفتار ملزم الطاف حیسن ،محمد انور اور افتخار حسین اور کاشف خان کامران  کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے جائیں گے سیکیورٹی خد شات کے پیش نظرملزموں کواس مرتبہ بھی عدالت  پیش کئے  بغیر ہی ان کے  جوڈیشل ریمانڈ میں 10فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔