Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم تک سکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی دینے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم تک سکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی دینے کا فیصلہ
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم تک اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہےایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم گرفتار ملزم سے تفتیش کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کی زیرحراست ملزمان سے تفتیش کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 3 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم کے ارکان میں ڈیوڈ جوناتھن، اسٹیورٹ مائیکل اور ڈینئیل ہوشن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر ایف آئی اے کی زیرحراست ملزم سے تفتیش کرے گی جب کہ اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم کو دو ملزمان تک رسائی دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیسرے ملزم تک اسکاٹ لینڈ یارڈ کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہم معلومات ملنے کے بعد تفتیش نیا رخ اختیار کرسکتی ہے ۔ برطانوی پولیس نے  جے آئی ٹی کے سربراہ انعام غنی سے ملاقات بھی کی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت کی گئی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم محسن علی تک رسائی کی اجازت طلب کی تھی ۔اس سے قبل سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو دو ملزمان معظم علی اور خالد شمیم تک رسائی دی گئی تھی۔