Saturday, July 27, 2024

عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم پیشہ ورقاتل اور ٹارگٹ کلر نکلے

عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم پیشہ ورقاتل اور ٹارگٹ کلر نکلے
February 7, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم پیشہ ور قاتل اور ٹارگٹ کلر  نکلےدونوں ملزموں نے کراچی میں  داود انجینئرنگ کالج کے پرنسل کو بھی قتل کیاملزموں کے خلاف کارروائی کے لئے مقتول پرنسپل کی اہلیہ نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث  ملزم کاشف خان کامران اور محسن علی سید کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ریکارڈ یافتہ قاتل اور ٹارگٹ کلر ہیں اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں  ذرائع کے مطابق ملزم کاشف خان کامران اور محسن علی سید نے 25مارچ 2005کو داود انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج کے پرنسپل چوہدری محمد سلیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا  اس وقت ملزم کاشف خان کامران اسی کالج میں فائنل ایئر کا طالب علم تھا اور دونوں ملزموں کا تعلق آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےایس پی  انٹی وائلیشن کرائم سیل عمرفاروق نے دوران  تحقیقات  دونوں  ملزموں کا سراغ لگایا لیکن اس دوران دونوں ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی  ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف نیوز چینلز پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے دوںوں  ملزموں کی نشر ہونے والی تصاویر سے مقتول پرنسپل کی اہلیہ مسز سیمی سلیم نے شناخت کرلی ہے۔ اور اس حوالے سے ایف آئی اے کو ایک درخواست بھی موصول ہوئی ہے جس  میں پرنسپل  کی بیوہ نے ملزموں کے خلاف کارروائی  کی درخواست کی ہے  ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف درخواست پرکارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کراچی کے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل کے قتل میں ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دونوں ملزم کریمنل ، ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور قاتل اور ٹارگٹ کلر ہیں ۔