Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق قتل کیس: ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل، چارج شیٹ تیار، ریمانڈ کی مدت ختم ہوتے ہی سکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس: ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل، چارج شیٹ تیار، ریمانڈ کی مدت ختم ہوتے ہی سکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ
May 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے ملزم معظم علی سے تفتیش کا عمل مکمل کر کے چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق معظم علی کو قتل کا مرکزی ملزم اور سہولت کار قرار دیا گیا ہے جبکہ معظم علی آرٹیکل 43 کے مطابق ملزم اور گواہ ہے۔ ملزم معظم کا اقبالی بیان دیگر شریک ملزمان کے خلاف قابل ادخال شہادت ہوگا۔ ملزم معظم کے ریمانڈ کی مدت ختم ہوتے ہی اسے سکارٹ لینڈ یار ڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، معظم کو ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے تحت حوالے کیا جائے گا۔ اس کے بعد معظم علی سے ہونے والی تفتیش کو برطانوی ٹرائل کورٹ میں قانونی حیثیت حاصل ہوگی جبکہ سکارٹ لینڈ یارڈ ملزم معظم سے ازسرنو تحقیقات بھی کرے گی۔ ملزم سے تفتیش کے بعد برطانیہ میں دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لیا جا سکے گا۔ دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کی کوشش حتمی مراحل میں ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔