Thursday, September 29, 2022

عمران فاروق قتل کیس : ملزموں کے بنک اکاﺅنٹس تک رسائی کی اجازت مل گئی

عمران فاروق قتل کیس : ملزموں کے بنک اکاﺅنٹس تک رسائی کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو ملزموں کے بینک اکاونٹس تک رسائی کی اجازت مل گئی۔ ملزموں کی مالی معاونت کرنے والے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزموں کے بنک اکاونٹس کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر اجازت دی۔ تفتیشی ٹیم ملزم معظم علی‘ محسن علی سید اور کاشف خان کے بنک اکاونٹس کی چھان بین کرے گی۔ ملزموں کے بنک اکاونٹس کے لئے سٹیٹ بنک کو خط لکھا جائے گا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم معظم علی‘ محسن علی سید اور خالدشمیم کے بنک اکاونٹس کی تفصیل کیس کے ٹرائل میں بہت معاون ثابت ہو گی۔ بنک اکاونٹس سے ملزموں کی مالی معاونت کرنے والے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔ ملزموں کے بنک اکاونٹس کی چھان بین کے لئے ٹیم جلد کراچی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم محسن علی سید اور کاشف خان کامران کو کراچی اور لندن سے رقم فراہم کی گئی تھی۔