Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران فاروق قتل کیس : سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے ملزم محسن علی سے تحقیقات کا آغاز کردیا

عمران فاروق قتل کیس : سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے ملزم محسن علی سے تحقیقات کا آغاز کردیا
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے ملزم محسن علی سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں۔ مرکزی ملزم کے بیان کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیم ملزم سے قتل کے اصل محرکات اور اسکے پیچھے چھپے دیگر ملزمان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کریگی۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم جے آئی ٹی کی موجودگی میں ملزم سے تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کیا ہے تاہم ملزم کی جانب سے کئی اہم شخصیات کا انکشاف بھی کیا گیا ہے جس کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسی ہفتے واپس روانہ ہو گی۔ تیسرے مرحلے میں ملزمان کی برطانیہ حوالگی کا عمل شروع ہوگا۔