Wednesday, November 30, 2022

عمران فاروق قتل کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن اور خالد شمیم تک رسائی مانگ لی

عمران فاروق قتل کیس: سکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن اور خالد شمیم تک رسائی مانگ لی
اسلام آباد (92نیوز) سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزموں تک رسائی کےلئے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ملزمان محسن اور خالد شمیم سے ویڈیولنک کے ذریعے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی ہے اور اس سلسلے میں سوالنامہ بھی پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق کیس کے اہم ملزمان تک رسائی کےلئے کہا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے فوری طور پر ملزم محسن اور خالد شمیم سے ویڈیولنک کے ذریعے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے ویڈیو لنک کےلئے سوالنامہ بھی پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔