Thursday, October 6, 2022

عمران فاروق قتل کیس ، الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

عمران فاروق قتل کیس ، الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ
اسلام آباد(92نیوز)ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی نئی تحقتاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا الطاف حسین کو انٹر پول کی مدد سے  پاکستان لایا جائے گا  تحقیقاتی ٹیم کیس کی  نئے سرے سے تفتیش کرے گی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقدمے میں مطلوب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن کی گرفتاری کے لئے انٹر پول کی مدد لینےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ الطاف حیسن کے بھانجے افتخار حسین اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما محمد انور کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں گے اب تک 50 سے زائد لوگوں کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے  یہ تفتیشی ٹیم لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ سے جلد ملاقات کرے گی لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ برطانیہ کے ساتھ ملزموں کی حوالگی کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے الطاف حسین کو انٹر پول کی مدد سے  پاکستان لایا جائے گا۔