Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے کا ملزم کی وطن واپسی کیلئے برطانوی کو حتمی نوٹس

عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے کا  ملزم کی وطن واپسی کیلئے برطانوی کو حتمی نوٹس
February 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز ) عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے حکام نے کیس میں نامزد ملزم کو وطن واپس لانے کیلئے برطانوی حکام کو حتمی نوٹس دے دیا۔ کیس میں نامزد ملزم کو پاکستان لانے کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول سے بھی رابطہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں تمام تر شواہد برطانیہ کو فراہم کر دیے گئے ہیں  اور انٹرنیشنل قوانین کے مطابق برطانیہ ملزم کو پاکستان کےحوالے کرے ۔ دوسری جانب انٹرپول نے بھی ایف آئی اے کو برطانوی حکام سےرابطہ کرانے کی یقیندہانی کرائی ہے ۔ عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم  کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے ، ملزم کی عدم گرفتاری کےباعث مقدمہ چار سال سے زیر التوا ہے ۔