Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے ملزموں کیخلاف چالان پیش نہ کر سکی

عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے ملزموں کیخلاف چالان پیش نہ کر سکی
February 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی گئی ، ایف آئی اے کی طرف سےملزمان کیخلاف چالان پیش نہ کیا جا سکا ۔ ملزم معظم علی کی اہلیہ نے کیس میں تاخیر پر خودسوزی کی دھمکی دے ڈالی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی طلبی کیلئے غیر ملکی اخبارات میں اشتہار شائع ہوچکا ہے 9مارچ کو 30دن کی مدت مکمل ہوگی۔

دوران سماعت ملزم معظم علی کی اہلیہ کیس میں تاخیر پر جذباتی ہو گئیں اور بولیں ہوسکتا ہے پھر میں خود کو ہی آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ڈھائی سال سے عدالتوں میں ذلیل ہورہی ہوں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں چالان پیش کردیں ،  تین ملزم جیل میں ہیں، میرے بچے ازیت میں مبتلا ہیں اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو چاہے انہیں لٹکا دیں، لیکن کچھ فیصلہ تو کریں ۔

فاضل جج نے کہا پوری کوشش ہے کہ دو ڈھائی ماہ میں ٹرائل مکمل کرلیا جائے، جج کوثر زیدی نے پراسیکیوٹر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ضمنی چالان پیش کریں، اسی دن ہی فرد جرم بھی عائد کردیں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی۔