Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران فاروق سمیت تمام شہدا کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے : فاروق ستار

عمران فاروق سمیت تمام شہدا کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے : فاروق ستار
December 9, 2016

 کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی پی آئی بی کالونی میں یوم شہدا کی تقریب ہوئی ہے جس میں خطاب کرتےہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ  عمران فاروق سمیت تمام شہدا کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا ہم پچیس دسمبر کو بہت بڑا جلسہ کیرنگے  دوسری جانب مصطفیٰ کمال کہتے ہیں متحدہ والوں کو آج بھی لندن سے فون آتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک فراڈ ہے انہوں نے لندن سے رابطہ ابھی تک نہیں توڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ والوں کو اب بھی ہر روز لندن سے فون آتے ہیں ۔