Tuesday, April 30, 2024

عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی ! شاباش ، مریم اورنگزیب  

عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی ! شاباش ، مریم اورنگزیب  
July 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی ، شاباش ، گھر بیٹھ کر نوازشریف کے غیرملکی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  عمران صاحب انکو نہیں چھوڑنا جنہوں نے آپکو بلانے سے انکار کردیا ، پریشان بھی نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے کہ وہ آپ کو بلا لیں۔ انہوں نے کہا کہ ‏عمران صاحب گھبرانا نہیں آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں۔