Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران دوپہر کواٹھتے ہیں کام کیا کرینگے، زرداری پیسہ باہر لے گئے ، شہباز شریف

عمران دوپہر کواٹھتے ہیں کام کیا کرینگے، زرداری پیسہ باہر لے گئے ، شہباز شریف
January 25, 2018

ملکوال ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ سی پیک پر میں نے دستخط کیے تھے ۔  زرداری صاحب کیوں غلط بیانی کرتے ہیں؟ ۔ سندھ میں بجلی کا ایک نیا منصوبہ نہیں لگایا گیا جبکہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا،لانگ مارچ کیا ، لاک ڈاؤن کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران  خان دوپہر ایک بجے اٹھتے ہیں ۔  کام کیا کریں گے۔ سرے محل زرداری صاحب  کا ہے جو  قوم کا پیسہ لوٹ کر لےگئے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018میں اگر  عوام نے ووٹ دیا تو ایک ایک پائی واپس لائیں گے۔