عمران خان 63برس کے ہو گئے‘ کارکنوں کی طرف سے مبارکبادی پیغامات
لاہور (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زندگی کی تریسٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں عمران کے چاہنے والے آج ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان پانچ اکتوبر انیس سو باون کو لاہور میں اکرام اللہ نیازی کے گھر پیدا ہوئے۔
عمران خان نے کرکٹ کے میدان کے علاوہ سماجی کاموں اور پھر پاکستانی میں سیاست میں خوب نام کمایا۔ اپنے قائد کی سالگرہ منانے کے لیے عمران خان کے چاہنے والوں نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا ظہار کیا۔
ان کی اہلیہ ریہام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ عمران خان کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے کچھ ابہام پایا جا رہا تھا۔
کچھ حلقوں کے مطابق کپتان پچیس نومبر کو پیدا ہوئے تاہم 92نیوز کے رابطہ کرنے پر ریہام خان نے تصدیق کی ہے کہ عمران کی تاریخ پیدائش پانچ اکتوبر ہے۔