Saturday, July 27, 2024

عمران خان 14اگست سے قبل وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھا پائیں گے

عمران خان 14اگست سے قبل وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھا پائیں گے
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کا اجراء کپتان کی خواہش میں رکاوٹ  بن گیا۔ عام انتخابات 2018 کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔عمران خان کی 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کی امیدیں پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی کیونکہ کامیاب امیدواروں کے حتمی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا عمل ابھی رہتا ہے۔ امیدواروں کی انتخابی اخراجات جمع کروانے کی مہلت آج ختم ہو جائے گی جس کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن 8 اگست سے پہلے جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  10 اگست تک آزاد ارکان اسمبلی کوکسی پارٹی میں شمولیت کیلئے 3دن دیے جائیں گے، جس کے بعدالیکشن کمیشن آگے اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن تمام مراحل 11 اگست کو مکمل کر لے گا جبکہ نومنتخب اسمبلی ارکان 12اگست سے پہلے حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔قومی اسمبلی کے ارکان کے 12 یا 13 اگست کو حلف اٹھانے کے امکانات ہیں ،جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابات ہو گا اور پھر وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے اس تمام عمل میں 14 اگست تک عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانا ممکن نہیں۔