Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں،چند حلقوں میں دھاندلی کی بات کرکےتماشہ لگادیتے ہیں :انوشہ رحمان ،محمد زبیر

عمران خان یوٹرن کے ماہر ہیں،چند حلقوں میں دھاندلی کی بات کرکےتماشہ لگادیتے ہیں :انوشہ رحمان ،محمد زبیر
May 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کی رہنما انوشہ رحمان کا  کہنا  ہے کہ عمران خان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں چند حلقوں میں دھاندلی کی بات کر کے تماشہ لگا دیتے ہیں جبکہ وزیر نجکاری محمد زبیر کہتے ہیں کہ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہی نہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انوشہ رحمان نے کہا، عمران خان چند حلقوں کی بار بار بات کر کے تماشہ لگادیتے ہیں سچ یہ ہے کہ عمران خان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں،  پہلے چار حلقوں کی بات کی اوراب  این اے ایک سو اُنیس کو بھی اس میں  شامل کر لیا،عمران خان اپنی عدالت نہ لگائیں۔ اس موقع پروزیرنجکاری محمد زبیرنے دو ہزارتیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے  کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کسی حلقے میں دھاندلی کے ثبوت نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلوں پراثراندازہونے کی بجائے، ثبوت لائیں شورمچانے سے دھاندلی ثابت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔