Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان یوٹرن کے ماسٹر، معیشت کودرست سمت پر ڈالنے پر ملک دشمنی نہ کریں  : دانیال عزیز،طلال چودھری

عمران خان یوٹرن کے ماسٹر، معیشت کودرست سمت پر ڈالنے پر ملک دشمنی نہ کریں  : دانیال عزیز،طلال چودھری
February 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ن لیگ کے رہنما  دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن کے ماسٹرہیں،  وہ اپنی ساکھ تباہ نہ کریں جبکہ طلال چودھری کہتے ہیں کہ عمران خان معیشت کو درست سمت پرڈالنے پر ملک دشمنی نہ کریں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری کو طول دینا چاہتی تھی عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں عمران خان اپنی سیاسی ساکھ کو اتنا تباہ نہ کریں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہماری دشمنی میں پاکستان سے دشمنی نہ کریں۔ وزیر اعظم پی آئی اے میں اصلاحات اپنی ذات کے لیے نہیں کر رہے۔ پی آئی اے کےمختلف شعبوں میں اجارہ داری قائم ہے، پی آئی اے کی موجودہ صورتحال کا فائدہ صرف چند افراد کو پہنچ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پی آئی اےکی پروازیں بحال ہو چکی ہیں، پالپا اور ائیر لیگ کے لوگ اس احتجاج میں شامل نہیں انہیں ہڑتال پر مجبور کیا گیا۔