عمران خان یوٹرن نہیں اباؤٹ ٹرن کے ماسٹر ہیں : سعد رفیق
لاہور(92نیوز)وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق نےکہاہےکہ عمران خان یوٹرن کےنہیں اباؤٹ ٹرن کےماسٹرہیں،این اے ایک سوبائیس میں ہزیمت سےدوچارکرینگے ۔
تفصیلات کےمطابق لاہورپریس کلب میں نیوزکانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ عمران خان کی کوئی کریڈیبلیٹی نہیں ہے ،انہوں نے چودھری شجاعت کوکرپشن کنگ کہنےکےکچھ عرصےبعدہاتھ ملالیا،اسی طرح عمران خان نے شیرپاؤکی پارٹی پرالزامات لگائے اورپھراسی سےاتحاد کرلیا۔
سعدرفیق نےکہاکہ عمران خان کومعلوم نہیں کہ شیرکتنا طاقتورہوتاہے،انہوں نےکہاکہ عمران خان نےوزیراعظم کےخلاف نامناسب لہجہ اختیارکیا،عمران خان شخصی حملےکرتےہیں توجواب دیناپڑتاہے۔خواجہ سعدرفیق نےکہاکہ عمران خان نے آج تک اپناذریعہ معاش نہیں بتایا۔