Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کی لکیر ہی نہیں : لیگی رہنما

عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کی لکیر ہی نہیں : لیگی رہنما
July 26, 2017

اسلام آباد(92نیوز)لیگی رہنما نجومیوں کو بھی پیچھے چھوڑگئے، کہتے ہیں عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کی لکیر ہی نہیں۔ انہوں نے پارٹی تباہ کر دی لیکن اے ٹی ایم مشین نہیں چھوڑی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی منی ٹریل دے دی، پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر تمام ن لیگ ردی کی ٹوکری ہو جائے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں اقتدار کی لکیر ہی نہیں، بنی گالہ سیاسی یتیموں کا قبرستان بننے جارہاہے۔ عمران خان عدالتوں سے بھاگیں گے  اور ہم پکڑ پکڑ کر لے جائیں گے۔

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی پوری منی ٹریل دے دی۔ ان کا جرم یہ نہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریدا بلکہ جرم تو یہ ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کر رہا ہے۔ پانامہ کا فیصلہ آنے پر پوری ن لیگ ردی کی ٹوکری بن جائے گی۔

 لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ اتوار کے روز عمران خان کے حوالے سے مزید حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے.