Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو

عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا، بلاول بھٹو
November 19, 2021 --- ویب ڈیسک

نوشہرہ (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔

نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا جیالے آپ کو گھر میں گھس کر سیاسی شکست دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ غریب سے روٹی، کپڑا اور مکان چھینا جارہا ہے، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو 50 لاکھ گھر فراہم کرنے کی بجائے تجاوزات کے نام پر غریبوں کو اپنے گھروں سے محروم کر دیا، نوجوانوں کو ایک کروڑ ملازمتیں تو نہ مل سکیں البتہ برسر روزگار نوجوانوں کو ملازمت سے فارغ کر کے عام لوگوں کو مہنگائی کا تحفہ دیا گیا۔

جلسے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، اعلان بلاول بھٹو زرداری کی نوشہرہ آمد کے موقع پر کیا گیا۔