Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بڑھنے لگے

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات  بڑھنے لگے
July 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بلا وکٹ کے چاروں طرف چل گیا ۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے امکانات  بڑھنے لگے ۔ عام انتخابات کے غیرسرکاری اور  غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نشستوں کی دوڑ میں سب سے آگے  ہے ۔ پی ٹی آئی  100سے زائد نشستوں میں  آگے  ہے   جس سے  کپتان ملک کے اگلے  ممکنہ وزیراعظم ہو سکتے ہیں ۔ سیاسی  پنڈتوں کے دعوے ، تجزیے اور  پشین گوئیاں سب  کو   نظر انداز کرتے   پی ٹی آئی کے کھلاڑی     کامیابی سمیٹ رہے  ہیں ۔ پنجاب کے  میدانوں کی بات ہو یا  کے پی کے  کے  پہاڑوں کی چوٹیاں ، ہر طرف تبدیلی کے بادل منڈلاتے نظر آتے ہیں ۔ حتی کہ کراچی سمیت سندھ  کے کئی حلقوں میں  بھی     کپتان کے کھلاڑی ٹف ٹائم دے رہے ہیں ۔