Friday, October 7, 2022

  عمران خان کے وزیراعظم کےبارے میں ریمارکس اسکی دماغی ،اخلاقی حالت کے عکاس ہیں، مریم نواز

   عمران خان کے وزیراعظم کےبارے میں  ریمارکس اسکی دماغی ،اخلاقی حالت کے عکاس ہیں، مریم نواز
لاہور(92نیوز)وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم کےبارے ریمارکس دماغی ،اخلاقی حالت کے عکاس ہیں، عمران خان ایک شکست خوردہ انسان ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان کے وزیراعظم کے بارے میں ریمارکس پر مریم نوازنے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ توئٹر پر اپنے  ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی  ٹی آئی کے بھونڈے ریمارکس ان کی دماغی اور اخلاقی حالت کے عکاس ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک شکست خوردہ انسان ہیں۔