Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا
August 8, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) عمران خان کے قریبی دوست پر نئی مشکل آن پڑی ، آف شور کمپنیوں کے کیس میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔ نیب کی درخواست پر کپتان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا  ، نگران وزیر داخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے بھی نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد 4 اگست کو زلفی بخاری کا نام باضابطہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ۔ زلفی بخاری دوران تحقیقات ملک سے باہر نہ جائیں ، اس لئے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔ نیب کی جانب سے زلفی بخاری اور ان کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے اڑھائی گھنٹے تک سوال جواب گئے گئے تھے ۔ واضح رہے نیب نے تحقیقات کا آغاز کرنے کے بعد زلفی بخاری کے والد کو فروری میں طلبی کے سمن جاری کئے ۔ زلفی بخاری  نے ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر  ردعمل  دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے میرے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کیا تھا، مجھے عمران خان کا ساتھ دینے پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا  ،میں نے نیب کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کیا ہے  ،حکومت کے اس اقدام کو ہر مناسب فورم پر چیلنج کرونگا۔ دوسری جانب   فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ، نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف کرپشن   کیسز  کی تحقیقات جاری ہیں ۔