Sunday, October 2, 2022

عمران خان کے صاحبزادے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

عمران خان کے صاحبزادے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان کے صاحبزادے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ باپ بیٹے بڑا سیاسی مقدمہ جیتنے کی خوشی مل کر منائیں گے۔
والد کو جیت ملی تو بچوں کی خوشی سنبھالے نہیں جاتی۔
بڑے مقدمے میں کامیابی ملنے پر عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم اپنے والد کو مبارکباد دینے سیدھا پاکستان پہنچ گئے۔
عمران خان کے دونوں صاحبزادے سلیمان اور قاسم آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ عمران خان اپنے صاحبزادوں کو لینے خود ایئرپورٹ پہنچے۔
صاحبزادوں کے پاکستان پہنچتے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں ہیں۔
عمران خان ایک ہفتہ بچوں کے ساتھ ہی گزاریں گے۔
عمران خان کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ سلیمان اور قاسم 2 سے 3 روز بنی گالہ میں گزاریں گے۔ والد کے ساتھ تفریحی مقامات کی سیر بھی کرینگے۔