Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کے صاحبزادے سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی، ریہام خان کی بنی گالہ واپسی

عمران خان کے صاحبزادے سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی، ریہام خان کی بنی گالہ واپسی
August 20, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے سلیمان اور قاسم کی لندن روانگی کے بعد ریہام خان فوری طور پر بنی گالہ واپس پہنچ گئیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم گرمیوں کی چھٹیاں بنی گالہ میں گزارنے کے بعد لندن روانہ ہو گئے۔ عمران خان کے بیٹے دس روز قبل چھٹیاں گزارنے بنی گالہ پہنچے تھے۔ بچوں کے آتے ہی عمران خان کی اہلیہ ریہام خان پہلے لاہور پھر قصور اور بعد میں کراچی پہنچیں۔ سلیمان اور قاسم کی آج لندن روانگی کے فوری بعد ریہام خان بنی گالہ واپس آگئی ہیں۔