Wednesday, December 7, 2022

عمران خان کے سو دن سو یوٹرن ہیں ، احسن اقبال

عمران خان کے سو دن سو یوٹرن ہیں ، احسن اقبال
کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا عمران خان کے سو دن سو یوٹرن ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کراچی پہنچے۔ ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی بلکہ حکمرانوں کو قوم کے سامنے عیاں کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سو دن میں سو یوٹرن ثابت ہوچکے ہیں۔ قوم روزانہ یو ٹرن کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ نواشریف کی خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف جب بولیں گے تو یوٹرن نہیں لیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی وزیراعظم بیرون ملک  میں اپنے ملک کی برائی نہیں کرتا۔ ایسے میں سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ یہ بھی کہا کہ  وزیراعظم کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے جھوٹے کیسز کا دفاع کریں گے۔