Sunday, September 15, 2024

عمران خان کے زکوٹا جن نے تمام محکموں کا بیڑا غرق کر دیا ، مریم اورنگزیب

عمران خان کے زکوٹا جن نے تمام محکموں کا بیڑا غرق کر دیا ، مریم اورنگزیب
June 24, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کے زکوٹا جن نے تمام محکموں کا بیڑا غرق کر دیا۔

مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا نیا وزیر خزانہ لا کر نئی فنکاری، نئی چمت کاریاں لائی گئیں۔ ہم عمران خان کو وعدے بھولنے نہیں دیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی حنا ربانی کھر بولیں حکومت کے وعدوں اور عملی اقدامات میں تضاد ہے۔ چور چور کے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔