Thursday, October 6, 2022

  عمران خان کے خوابوں کی تعبیر الٹٰی ہوگئی ،وہ صوبائی مختاری کے بھی خلاف  ہیں :جاویدہاشمی

   عمران خان کے خوابوں کی تعبیر الٹٰی ہوگئی ،وہ صوبائی مختاری کے بھی خلاف  ہیں :جاویدہاشمی
ملتان(ویب ڈیسک) سینئرسیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ  ملتان کے  جلسے  سے  تحریک انصاف  کی  ہوا اکھڑ چکی ہے،عمران خان صوبائی  خود مختاری  کےخلاف ہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی   نے کہا  کہ تحریک انصاف  کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ملتان  الیکشن کے وقت تحریک انصاف نے گھونگھٹ پہن رکھا تھا لیکن اب گھونگھٹ اتار کر سامنے آگئی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے دھاندلی کا ایک بھی ثبوت جمع نہیں کروایا۔ عمران  خان کے خوابوں کی تعبیر الٹی  ہو گئی ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبائی خود مختاری  کےخلاف ہیں اوروہ  اکائیوں  کے  بجائے مرکزیت  چاہتے ہیں ۔