Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا

عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا
July 7, 2017

لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائرکردیا ہےایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کو اکیس جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےعمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کادعویٰ لاہورکی سیشن عدالت میں دائرکیا گیا۔  ایڈووکیٹ مصطفیٰ رمدے نے شہباز شریف کی جانب سے دعویٰ دائرکیا ،ایڈیشنل سیشن جج اسفرسلطان ابرارسیدنےسماعت کی۔ دعوے میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ عمران خان کےچھبیس اور اٹھائیس اپریل کے بیانات سے شہبازشریف کی شہرت کونقصان پہنچا۔ استدعا کی گئی کہ  ہتک عزت کے دعوے پرڈگری جاری کی جائے۔  بے بنیاد الزاما لگانے پرعمران خان کو جرمانہ بھی کیاجائے۔

 عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کے بدلے وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک ارب روپے رشوت کی پیشکش کرنے کاالزام لگایاتھا۔