Tuesday, October 4, 2022

عمران خان کے اقدامات جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں : سعد رفیق

عمران خان کے اقدامات جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں : سعد رفیق
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران خان کے اقدامات جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ جب سے یہ سیاست میں آئے انہوں نے صرف پگڑیاں اچھا لی ہیں۔ اپنی طرف دیکھنے کی بجائے دوسرں کی طرف انگلیاں اٹھانا غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں اور اب ان کے ساتھ کفن پوش بھی شامل ہو گیا ہے۔ پہلے بھی ان لوگوں نے طوفان کھڑا کر کے 126 دن تماشا لگایا۔ اب یہ آج عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بابائے آف شور کمپنیز خود عمران خان ہیں۔