Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کےعلاج کیلئے  لیسکو حکام کو ٹرانسفارمر بنانے کا کہہ دیا : عابد شیر علی

عمران خان کےعلاج کیلئے  لیسکو حکام کو ٹرانسفارمر بنانے کا کہہ دیا : عابد شیر علی
February 1, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی کےکپتان کوباؤنسر کہتے ہیں علاج کے لئے لیسکو حکام کو ٹرانسفارمر بنانے کاکہہ دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی نے لاہور میں گریڈ سٹیشن کی توسیع کےافتتاح کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کہتے ہیں کہ دھاندلی کا شور مچانے والے عمران خان رات کو ڈوز لیتے ہیں  ان کے علاج کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو ٹرانسفارمر بنانےکاحکم دےدیا ہے۔ وزیرمملکت کہتےہیں کہ  لیسکو حکام تو صرف ٹرانسفارمر بنائیں گےعلاج کیسے کرنا ہے یہ وہ خودبتائیں گے عابدشیرعلی  نے عمران خان کی توجہ خیبرپختونخوا میں سکولوں اورصحت کے اداروں کی صورتحال پردلاتے ہوئے دوہزاراٹھارہ تک انتظار کا کہہ دیا ۔ وزیر مملکت جاتے جاتے یہ بھی کہہ گئے کہ 2018کےبعدبھی حکومت نوازشریف کی ہی ہوگی  ۔