Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی کراچی آمد پر کسی بھی شرارت کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی: عمران اسماعیل

عمران خان کی کراچی آمد پر کسی بھی شرارت کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی: عمران اسماعیل
April 8, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) این اے دو سو چھیالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی آج کراچی آمد پر کسی نے شرارت کی تو ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی۔ کپتان کے دورے سے خوف کی فضا مزید کم ہو گی۔ عمران اسماعیل نے دورے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوپہر کو حیدرآباد آئیں گے جہاں وہ پارٹی امور کا جائزہ لینے کے بعد شام کو کراچی پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمعرات کا سارا دن این اے دو سو چھیالیس میں گزاریں گے جہاں وہ کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ یادگار شہداٗ بھی جائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے شرارت کی تو اس کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جناح گرائونڈ شر پھیلانے نہیں آرہے، متحدہ میدان خالی کر دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دورے سے کراچی والوں کا خوف مزید کم ہو جائے گا۔ دریں اثنائ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور دیگر کے ریڈوارنٹ جاری کر کے واپس لایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد کراچی کے عوام کو آزاد کرنا تھا جس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا کہ وہ الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔