Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان کی کراچی آمد ،کارکنوں کاعلی زیدی کے خلاف شدید احتجاج

عمران خان کی کراچی آمد ،کارکنوں کاعلی زیدی کے خلاف شدید احتجاج
December 26, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کراچی پہنچے تو کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا گوعلی زیدی گو اور گو وی آئی پی کلچرگو کے نعرے لگائےکپتان نے بپھرے کارکنوں کو منانے کی کوشش کی مگر علی زیدی کو نکالنے کے سوال پر واضح کردیا کہ کارکن جائیں تو جائیں علی زیدی نہیں جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے کپتان عمران خان فیصل واوڈا عمران اسماعیل علی زیدی اور دیگر صوبائی رہنماؤں کے ساتھ  جیسے ہی انصاف ہاؤس نرسری پہنچے تو گیٹ بند کردیئے گئے پھر کیا تھاکھلاڑیوں میں اشتعال پھیل گیا۔ گوزیدی گو گووی آئی پی کلچر کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ خان بپھرے ہووں کو منانے باہر آئے اوربڑے پیار سے خاموش کرانے کی کوششیں کراتے رہے۔ کارکن پھر بھی ٹھنڈے نہ ہوئے آخرکار کپتان کو علی زیدی کی حمایت کا دو ٹوک اعلان کرنا پڑا ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے سابق صدر اشرف قریشی کو تخریب کار قرار دے ڈالا ۔ چیئر مین تحریک انصاف نے اپنے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ انتخابات میں غلطیوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن سیل بنایا جارہا ہےکارکنوں کی شکایتیں دور کی جائیں گی۔