Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی پالیسی ملکی ترقی کیخلاف تھی!!! منظم دھاندلی کا الزام لگاکر پاکستان کو بدنام کیا گیا: عابد شیر علی، مریم نواز

عمران خان کی پالیسی ملکی ترقی کیخلاف تھی!!! منظم دھاندلی کا الزام لگاکر پاکستان کو بدنام کیا گیا: عابد شیر علی، مریم نواز
July 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد نون لیگی رہنماو¿ں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ثابت ہو گیا عمران خان کی پالیسی ملکی ترقی کے خلاف تھی۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ غالب آتا ہے، شاہدحامد نے بھی انکوائری کمیشن کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن کے فیصلے سے نون لیگ والے خوشی سے نہال ہو گئے۔ کمیشن کے فیصلے کے بعد عابد شیر علی نے تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ حق کی فتح ہو گئی، بہت کچھ بے نقاب ہو گا، عمران خان اب قوم کو جواب دیں۔ مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ سچ سامنے آہی گیا۔ انہوں نے اپنے والد کو تحمل اور ثابت قدمی پر سلام پیش کیا۔