اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پناہ گاہوں کی تعمیر تک سڑکوں پر سونے والوں کیلئے خیمے لگانے اور کھانا مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پشاور اور کراچی میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔