Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی نااہلی کیلئے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں ، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے ، عمران خان آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں ، ریحام خان کو بھی لگائے جانے والے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا ابھی بطور ایم این اے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا جس پر وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست میں عمران خان کوحلف اٹھانے سے روکنے کی استدعا کی ہے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔  درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکرقومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔